ہری پور میں کھیلوں کے فروغ و نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ٹریننگ کیمپ پروگرام کا آغاز

جمعہ 21 جنوری 2022 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ ہری پور میں کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بیڈمٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیلوں کی ٹریننگ کیمپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں بیڈمنٹن تربیتی کیمپ شروع ہوگیا،جہاں پر کوالیفائڈکوچز ندیم خان اور حیات اللہ جونیئر کھلاڑیوں کوفٹنس اور بنیادی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہری پور میں حال ہی میں تعینات ڈی ایس اوفیصل جاویدنے ہزارہ ریجن کے ضلع ہری پور میں کھیلوں کے شعبے میں انقلابی اقدامات شروع کردیئے ،جسکے لئے ایک بہترین پروگرام تشکیل دیدیاگیاہے ،اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم سمیت تمام بچوںوبچیوں کو کھیلوں کے بنیادی ٹریننگ دی جائے گی، اس ضمن میں پہلے مرحلے میں بیڈمنٹن تربیتی کیمپ کا آغازہوگیاہے جہاں پر کوالیفائڈ کوچزندیم خان اور حیات اللہ 8سے لیکر 15سال تک کے بچوں وبچیوں کو فٹنس وکوچنگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل جاوید نے کہاکہ وہ خود بھی کھلاڑی اور کوچ رہے ہیں انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ کھلاڑی کی ضروت کیاہے اور کیسے تیار کیاجاسکتاہے ،انکاکہناتھاکہ جب تک بچے کو بنیادی ٹریننگ نہیں دی جاتی اس وقت تک وہ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ہم نے سب پہلے ٹریننگ کیمپ شروع کیا اور انشا اللہ اسکے دوسرے مرحلے میں ٹورنامنٹس منعقدہونگے۔

انہوںنے کہاکہ ہری پور کھیلوں سے متعلق زرخیز ہے انشا اللہ مستقبل قریب میں یہاں سے نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا،جو پاکستان بلکہ دنیامیں خیبر پختونخواوپاکستان ناکام روشن کرینگے۔اس حوالے سے کوچ ندیم خان نے کہاکہ ہری پور میں لگائے گئے بیڈمنٹن کے تربیتی کیمپ میں بڑی تعدادمیں بچے ٹریننگ لے رہے ہیں بیڈمنٹن میں ان بچوں کی دلچسپی دیکھ اندازہ ہواکہ پشاور،مردان اور چارسدہ کی طرح ہری پور سے بھی بیڈمنٹن کے باصلاحیت کھلاڑی نکلیںگے۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 22:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :