آئی سی ٹی ٹوین سٹی ٹینس ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ہو گا

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:51

آئی سی ٹی ٹوین سٹی ٹینس ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) آئی سی ٹی ٹوین سٹی ٹینس ٹورنامنٹ 28 جنوری سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے علاوہ انڈر 16، انڈر 14، انڈر 12 اور انڈر 10 بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے شامل ہیں۔ فائنل مقابلے 30 جنوری کو کھیلے جائیں گے اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/01/2022 - 13:51:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :