باسکٹ بال میں تیسری پوزیشن کے باوجود کھڈے والی کورٹ پر کھیلنا افسوسناک ہے ، باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کا موقف

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:03

باسکٹ بال میں تیسری پوزیشن کے باوجود کھڈے والی کورٹ پر کھیلنا افسوسناک ہے ، باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کا موقف
اپر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) اپر دیر سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے کھلاڑیوں و کوچ نے ڈپٹی کمشنر اپر دیر سے باسکٹ بال کے کورٹ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر 21کے حالیہ مقابلوں میں اپر دیر کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں باسکٹ بال کوچ نورزادہ اور جاوید خان نے کہا کہ انڈر 21کے حالیہ مقابلوں میں چونتیس سے زائد اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور اپر دیر کی ٹیم نے باسکٹ بال کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی اگر ہمارے خراب ہونیوالے کورٹ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے جو کہ اب کھڈے بن چکے ہیں تو اس سے کھلاڑیوں کا کھیل بھی بہتر ہوگا،انہوں نے اس معاملے میں وزیر کھیل و وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ اپر دیر کے باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کیلئے ضلعی انتظامیہ اپر دیر سمیت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ہدایات جاری کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو سہولت میسر ہو اور باسکٹ بال کورٹ مزید کھڈے بننے سے بچا رہی.۔

وقت اشاعت : 22/01/2022 - 14:03:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :