شعیب اختر کی بھارتی کھلاڑی محمد کیف کو دوسری مرتبہ آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی سابق بھارتی کھلاڑی محمد کیف کو دوسری مرتبہ آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ لیگ کرکٹ کے میچ میں انڈٰین مہاراجاز اور ایشین لائنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، میچ میں شعیب اختر نے ایک بار پھر محمد کیف کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’2004 سے 2022، وہ چیزیں جو کبھی نہیں بدلیں، شعیب اختر کے آتے ہی محمد کیف آؤٹ ہوگئے۔صارف کی ویڈیو پر محمد کیف جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پرانے دوست کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کر یہ قدم بس چل ہی پڑتے ہیں۔شعیب اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد کیف ایک مرتبہ پھر میرے سامنے آئے سابق فاسٹ بولر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹی وی پر متعدد مرتبہ کہا تھا کہ میرے سامنے نہیں آنا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2004 کے پاک بھارت میچ میں بھی شعیب اختر نے محمد کیف کو اسی طرح وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تھا۔
وقت اشاعت : 23/01/2022 - 19:25:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :