اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا

ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی: ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ

پیر 24 جنوری 2022 14:38

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈین میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ٹیموں نے 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹد نے پیر کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل اسکواڈ دستیاب نہیں تھا اس لیے سیشن منسوخ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم منگل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :