کھلاڑیوں کی کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 24 جنوری 2022 14:47

کھلاڑیوں کی کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔محمد رضوان نے کہاکہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے قومی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کپتان پاکستان کا چہرہ اسی طرح روشن کرتے رہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا کہ ’مبارک ہو کِنگ۔نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کپتان آپ اس کے حقیقی طور پر حقدار تھے۔سابق کرکٹر عمر گل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان اور ون ڈے میں بابر اعظم کا کرکٹر آف دی ایئر بننا نوجوانوں کو بہت کچھ سِکھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی بابر اعظم، محمد رضوان، فاطمہ ثنا کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نی6 ون ڈے میچز میں 67 اعشاریہ 50 رنز کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔بابر اعظم کا ایوارڈ جیتنے کے موقع پر کہنا ہے کہ فینز کا شکریہ جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ،خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے۔قومی کپتان نے کہاکہ جنوبی افریقامیں جا کر جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے ، میں آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :