حسن علی کی فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر مبارک باد

پیر 24 جنوری 2022 14:47

حسن علی کی فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر مبارک باد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں حسن علی نے فاطمہ ثنا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فخر پاکستان اور ملک کی بیٹی فاطمہ ثنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، اس ایوارڈ پر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو بھی سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :