فٹبال فینز کیلئے بڑی خبر، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کل پاکستان پہنچیں گے

پیر 24 جنوری 2022 14:47

فٹبال فینز کیلئے بڑی خبر، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کل پاکستان پہنچیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کل منگل کو پاکستان کے پہلے فٹبال سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون 25 جنوری منگل کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے ساتھ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی صدارتی استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق 26 جنوری کو مائیکل اوون این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر پاکستان کے پہلے فٹبال سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔مائیکل اوون کا کہنا ہے کہ' میں پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سربراہی کیلئے بہت پرجوش ہوں۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :