ڈینیئل مڈویڈیف اور فیلکس اوجرالیاسائم آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 24 جنوری 2022 15:31

ڈینیئل مڈویڈیف  اور فیلکس اوجرالیاسائم  آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) روس کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مڈویڈیف  اور کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم  اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئےجبکہ کروشین ٹینس کھلاڑی مارین کلک اور امریکی ٹینس پلیئرمیکسم کریسی پری کوارٹر فائنل میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈ سلام  آسٹریلین اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مینز سنگلز  پری کوارٹر فائنل مرحلے میں نامور روسی ٹینس  سٹار ڈینیئل مڈویڈیف نے سخت مقابلے کے بعد 2-6،6-7(4-7)،7-6(7-4) اور 5-7 سے ہار کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں  کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم  نے بھی چوتھا مرحلہ عبور کر لیا انہوں نے حریف کروشین کھلاڑی مارین کلک کو 6-2، 6-7(7-9)،2-6 اور 6-7(4-7) سے ہرا کر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 15:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :