پریمیئر لیگ، چیلسی نے ٹوٹنہام اور لیور پول نے کرسٹل پیلس کو ہرا دیا

پیر 24 جنوری 2022 15:33

پریمیئر لیگ، چیلسی نے ٹوٹنہام اور لیور پول نے کرسٹل پیلس کو ہرا دیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء)انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ٹوٹنہام اور لیور پول نے کرسٹل پیلس کو شکست دے دی، لیسٹر سٹی اور برنلے کے درمیان میچ برابر رہا۔

(جاری ہے)

فٹ بال پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، سٹیمفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے ٹوٹنہام کو 0-2 سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی طرف سے حکیم زیچ اور تھیاگو سلوا نے ایک، ایک گول کیا، اس فتح کے بعد چیلسی کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

سیلہرسٹ پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول نے کرسٹل پیلس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، لیور پول کی طرف سے ورجل وان ڈیجک، آکسلیڈ چیمبرلین اور فیبنہو نے ایک، ایک گول کیا۔ لیسٹر سٹی اور برنلے کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 15:33:54