زندگی کے اس لمحے کیلئے شکر گزار ہوں جب ماڈل جارجینا روڈریگوز کی محبت میں گرفتار ہوا، کرسٹیا نورونالڈو

پیر 24 جنوری 2022 17:54

زندگی کے اس لمحے کیلئے شکر گزار ہوں جب ماڈل جارجینا روڈریگوز کی محبت میں گرفتار ہوا، کرسٹیا نورونالڈو
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء)معروف پر تگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے کہا ہے کہ وہ زندگی کے اس لمحے کے لیے شکر گزار ہیں جب وہ ماڈل جارجینا روڈریگوز کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اب بھی اس لمحے کے لیے شکر گزار ہیں جب اٴْنہوں نے پہلی بار 2016 میں گوچی کے ایک اسٹور پر گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز کو کام کرتے دیکھا تھا۔اٴْنہوں نے بتایا کہ وہ لمحہ جب اٴْنہوں نے جارجینا کو اسٹور پر کام کرتے دیکھا تھا، اٴْن کے ذہن میں گھر کرگیا۔خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز، جو کہ جلد ہی جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 17:54:19