ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کرکٹرز مقامی ٹیلنٹ کے معترف

پیر 24 جنوری 2022 21:03

لاہور۔24جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔24 جنوری2022ء) :پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز نے کہا ہے کہ پی ایس ایل معیاری لیگ ہے، پی ایس ایل دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین اور موزوں پلیٹ فارم رہا ہے،پاکستان کی ثقافت اور تہذیب نے ہمیں خوب متاثر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں جانسن چارلس،ایلکس ہیلز،رائیلی روسو،کرس جارڈن،کولن منرو اور لوئس گریگری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، وہ یہاں کے کھانوں اور ثقافت کے رنگوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

پاکستان سپر لیگ بہت معیاری لیگ ہے اور یہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے کھلاڑیوں، خصوصا فاسٹ بالرز بہت مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلا ڑیوں نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز بہت پسند ہیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں، ہر سال انہیں یہاں بہترین ساتھی ملتے ہیں،یہ ایک بہت مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو ان کے دل کے بہت قریب ہے اوریہاں کے فینز بہت پرجوش اور کرکٹ کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کی ثقافت، روایتی کھانوں، موسیقی کی دھنوں اور تہذیب سے روشناس ہونے کا سنہری موقع ہے۔  واضح رہے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون، 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 21:03:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :