بی پی ایل، سلہٹ سن رائزرز نے منسٹر گروپ ڈھاکہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 25 جنوری 2022 15:30

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سن رائزرز نے منسٹر گروپ ڈھاکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، گزشتہ روز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے لیگ کے 7 ویں میچ میں منسٹر گروپ ڈھاکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے، کپتان محمد اللہ 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، نظم الاسلام نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں سلہٹ سن رائزرز نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، انعام الحق نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 45 رنز بنائے، کولن انگرم 21 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بٹیر رہے، نظم الاسلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 15:30:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :