ایشلی بارٹی نے پیگولا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی

منگل 25 جنوری 2022 15:32

ایشلی  بارٹی  نے پیگولا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں امریکی حریف کھلاڑی  جیسکا پیگولا کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایشلی بارٹی کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔                   آسٹریلوی عالمی نمبر ایک نے راڈ لاور ایرینا کے مقام پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں اپنی حریف جیسکا پیگولا کے خلاف  63 منٹ میں ہی کامیابی حاصل کرلی۔  رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ویمنز سنگلز مقابلے کے دوسرے  کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلی بارٹی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی جیسکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایشلی بارٹی نے  صرف 63 منٹ میں فتح اپنےنام کی۔ 25 سالہ ایشلی بارٹی، 1978 کے بعد پہلی آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو ویمنز سنگلز چیمپئن بننے کے لئے پر امید ہیں۔ اس فتح کے بعد  بارٹی آسٹریلین اوپن کے بعد بھی اپنی عالمی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھیں گی۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 15:32:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :