ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست

منگل 25 جنوری 2022 16:27

ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن مکسڈ  ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی جوڑی دار راجیو رام  کا سفر آسٹریلین اوپن مکسڈ  ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں تمام ہوگیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو  میلبورن میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی جوڑی جمی فلوریس اور جیسن کولبر نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 اور 6-7 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 16:27:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :