کرکٹ میں بسمہ معروف کے نئے دور کی منتظر ہوں، مومنہ مستحسن

بدھ 26 جنوری 2022 16:53

کرکٹ میں بسمہ معروف کے نئے دور کی منتظر ہوں، مومنہ مستحسن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو اٴْن کی کھیل کے میدان میں واپسی پراظہارِمسرت کیا ہے۔

(جاری ہے)

مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر بسمہ معروف کی ماں بننے کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ’آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید، کپتان!‘اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’ آپ کے اگلے دور کو دیکھنے کی منتظرہوں !‘۔
وقت اشاعت : 26/01/2022 - 16:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :