پاکستان رینجرزسندھ اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام’’کراچی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ فار وومن‘‘کا انعقاد کیاگیا

جمعرات 27 جنوری 2022 14:17

پاکستان رینجرزسندھ اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام’’کراچی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ فار وومن‘‘کا انعقاد کیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان رینجرزسندھ اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے پاکستان رینجرزآفیسر کلب نارتھ ناظم آبادمیں’’کراچی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ فار وومن‘‘کا انعقاد کیاگیا۔بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلی18 سے 25 جنوری 2022 تک جاری رہے جس میں کراچی بھرکی یورنیوسٹیز، کالجز، اسکولز اوراوپن کیٹیگریز میں 150 سے زائدلیڈیز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائنل میچز مورخہ 25 جنوری 2022 کو کھیلے گئے جس میں یونیورسٹیز کیٹگری میں کراچی یونیورسٹی کی ماہین،کالجز کیٹگری میں رینجرز پبلک اسکول اینڈ کالج ٹول پلازہ کی عائشہ فیاض، اسکولز کیٹگری میں قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول ناظم آبادکی بشری فیاض اوراوپن کیٹگری میں عمارہ اشتیاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخارحسن چوہدری وبیگم نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اچھی کارکردگی دکھانے والی لیڈیز کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔

تقریب میں بزنس مین، کرکٹرز، مختلف مکاتب فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول اور سیاسی شخصیات، پولیس اوررینجرزکے اعلی افسران اور بڑی تعداد میں شرکا نے شرکت کی۔شرکاء اور کھلاڑیوں کی جانب سے خواتین کو کھیلوں میں مواقع فراہم کرنے کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہاگیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 14:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :