بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کو کوچنگ کی پیشکش کی: ذرائع

سابق آل رائونڈر نے بی سی بی کی آفر کا جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کو کوچنگ کی پیشکش کی: ذرائع
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو کوچنگ کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی نے سابق پاکستانی سٹار آل راؤنڈر سے رابطہ کیا اور انہیں کوچنگ کے عہدے کی پیشکش کی۔ دوسری جانب عبدالرزاق نے پیشکش کی ذمہ داری کا جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگ لیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 42 سالہ عبدالرزاق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور ریجنل ہیڈ کوچ اور نیشنل سلیکٹر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 5 نومبر 1999ء کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کیا اور 2006ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ آل راؤنڈر نے ون ڈے کیریئر کا آغاز یکم نومبر 1996ء کو لاہور میں زمبابوے کے خلاف کیا اور آخری ون ڈے میچ 18 نومبر 2011ء کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ عبدالرزاق کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔                                                                                                                        
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 16:32:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :