پی ایس ایل 7، کورونا کا شکار وہاب ریاض پشاور زلمی کے پہلے میچ سے باہر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جمعے کو شیڈول مقابلے میں شعیب ملک فرنچائز کی قیادت کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 جنوری 2022 16:45

پی ایس ایل 7، کورونا کا شکار وہاب ریاض پشاور زلمی کے پہلے میچ سے باہر
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء ) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض جمعے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پشاور زلمی فرنچائز نے ایک بیان میں کہا کہ وہاب ریاض کا ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس وقت وہ قرنطینہ میں ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک ابتدائی میچ کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سٹار کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پروٹوکول کے بعد گھر پر قرنطینہ کریں گے اور سات دن کے قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ کے بعد دوبارہ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آفریدی بدھ کو ٹیم انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعد ہسپتال گئے۔

دریں اثناء کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور بین الاقوامی کھلاڑی جورڈن تھامسن کا آج پی ایس ایل کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دو روز قبل کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر کے انجری کا شکار ہونے کے بعد آج ہونے والے افتتاحی میچ میں شمولیت بھی مشکوک ہے۔                                                                                                         
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 16:45:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :