پی ایس ایل،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائیگا

کرکٹ شائقین کوگرائونڈ، فنکاروں اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ، رپورٹ

جمعرات 27 جنوری 2022 17:20

پی ایس ایل،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائیگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ دیکھنے کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو این سی او سی کے منظور کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا، کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکا خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، کوئی بھی تیز دھار آلہ جیسے چاقو اور دھات یا لکڑی اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ۔

اس کے علاوہ کسی بھی بینر،پوسٹر،پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہے، کرکٹ شائقین کوگرائونڈ، فنکاروں اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 17:20:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :