میجرجنرل اکرم ساہی کی انٹرنیشنل اتھلیٹ حوالدار مرزا خان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 27 جنوری 2022 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ حوالدار مرزا خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں اتھلیٹکس کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 17:20:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :