وزیراعظم عمران خان کا چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھانے کی خواہش کا اظہار

خواہش ہے کہ چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں، خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں، چین کھیلوں میں آگے نہیں تھا مگراب کھیلوں کو ترجیح دے رہا ہے: عمران خان کا چینی میڈیا کو انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 جنوری 2022 12:13

وزیراعظم عمران خان کا چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھانے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2022ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں، خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں، چین کھیلوں میں آگے نہیں تھا مگراب کھیلوں کو ترجیح دے رہا ہے، کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں متاثرہوئیں۔ انہوں نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے چینی کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھائیں، کورونا سے کھیل کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، خیبرپختونخوا میں گلگت سمیت دیگرعلاقے کھیل کے لیے بہترین ہیں، خنجراب پاس کے قریب پاکستان اور چین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے خواہاں ہیں، چین کھیلوں میں آگے نہیں تھا مگرآج وہاں کھیلوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 40 سال محنت کی اورقوم  کو غربت سے نکالا، پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چین اصول سے رہنمائی لیتا ہوں، جب تک دولت نہیں بڑھتی غربت کم نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں،آئندہ ہفتے چین کا دورہ کررہا ہوں، دورہ چین ہمیشہ باعث خوشی رہا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا سمیت ہرمشکل میں پاکستان کی مدد کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاہراہ قرارقرم بنتے وقت دشوارگزار راستوں کے باوجود کام ہوتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، سی پیک پاکستان اور چین کو قریب لایا۔ہم نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مزیداقدامات کرنے ہوں گے،زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں چین سے معاونت کے خواہاں ہیں، پاکستان چاہتا ہے پیداوار بڑھائے اور زراعت کو بہتر کرے، بدقسمتی سے معیشت پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، عالمی برادری  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو رسز کے مظالم پر خاموشی توڑے، افغانستان 40سال مشکل میں رہا اوراسے میدان جنگ بنایا گیا، مغربی افواج کے انخلا کے بعد وہاں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا، عالمی برادری افغانستان  کی مدد کرے اور انسانی بحران سے بچانے میں تعاون کرے۔
وقت اشاعت : 29/01/2022 - 12:13:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :