خیبرپختونخوا کی سکواش کھلاڑی زرلش صفدر ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی خواہاں

بدھ 2 فروری 2022 19:32

خیبرپختونخوا کی سکواش کھلاڑی زرلش صفدر ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی خواہاں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2022ء) خیبر پختونخواکی باصلاحیت خاتون سکواش کھلاڑی زرلش صفدر نے کہاہے کہ وہ اپنی تعلیم کیساتھ ساتھ سکواش پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،کیونکہ سکواش کھیل سے ان کا بے پناہ لگائوہے جس میں بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرینگی،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز منعقد ہ ایک تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بنک آف خیبر کے ہیڈ آف مارکیٹنگ حسن طارق نے سکواش کھلاڑی زرلش کوریکٹ،بال ودیگر سامان پرمشتمل کٹس بھی دی ،انکے ہمراہ سنزل صفدربھی موجود تھیں۔

زرلش کا کہناتھاکہ سکواش دنیاکا مقبول ترین کھیل ہے او ر اسی کھیل پر پاکستان نے کئی دہائیوں تک حکمرانی کی ہے تاہم بدقسمتی سے حکمرانی کا یہ تاج ہم سے چھن لیاگیاہے میری بھر پور کوشش ہوگی کہ بطورخاتون ورلڈ چمپئن کا ٹائٹل حاصل کرسکوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان سکواش فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن صوبے میں سکواش کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ اٹھاناچاہیئے۔زرلش نے بتایاکہ بنک آف خیبر کے سکواش ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ میں دس میں سے آٹھ میچ جیت کرصوبے بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی،انہیں بہت خوشی ہوئی کہ بنک آف خیبر نے بال ،ریکٹ ودیگر سامان پر مشتمل سکواش کٹس فراہم کرکے حوصلہ آفزائی کی۔
وقت اشاعت : 02/02/2022 - 19:32:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :