وقاریونس کا سلیکٹرز کو شان مسعود کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مشورہ

بدھ 2 فروری 2022 20:02

وقاریونس کا سلیکٹرز کو شان مسعود کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2022ء) سابق فاسٹ بائو لر وقاریونس نے سلیکٹرز کو شان مسعود کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مشورہ دے ڈالا ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے ٹویٹ کی کہ26، 83 اور اب 88 رنز وہ بھی 156 کے اسٹرائیک ریٹ سے، ابھی تو یہ آغاز ہے، گزشتہ برس شان کی ایوریج 30 اور اسٹرائیک ریٹ 146 رہا، سلیکٹرز توجہ دیں، عمر کے ساتھ شان مسعود سمجھدار ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 میں ملتان سلطانز کے شان عمدہ کارکردگی پیش کررہے ہیں، وہ 3 میں سے 2 میچز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 31 سالہ شان مسعود نے لاہور قلندرز کے خلاف 83 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ میں 88 رنز بنائے،اسلام آباد یونائٹیڈ سے میچ میں 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 02/02/2022 - 20:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :