ویسٹ انڈیز سے سیریز: بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی کورونا سے متاثر

احمدآباد پہنچنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو شیکھر دھون، آئیر اور گائیکواڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 فروری 2022 12:42

ویسٹ انڈیز سے سیریز: بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی کورونا سے متاثر
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2022ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں پر ہونے والے کورونا حملوں نے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ 6 فروری سے شروع ہونے والی سیریز سے چند روز قبل ہی بھارت کے اہم بلے بازوں سمیت متعدد سٹاف ممبرز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیریز کے لیے احمدآباد پہنچنے والے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو شیکھر دھون، آئیر اور گائیکواڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کھلاڑیوں اور سکواڈ سٹاف میں شامل متاثرہ ممبران کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور کھلاڑیوں کی صحت و سلامتی سمیت مہمان کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز احمد آباد میں 6 فروری سے ہوگا۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 03/02/2022 - 12:42:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :