ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 10 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا

جمعرات 3 فروری 2022 15:42

ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ  10 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2022ء) تھنڈربرڈزکے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 10 فروری  سے امریکا  میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگےٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف  ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی گالفر بروکس کوپکا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 13 فروری   کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 82 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2022 - 15:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :