پی ایس ایل 7: افغان کھلاڑیوں کی لاہور میں شیڈول میچز میں شرکت مشکوک

پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے شروع ہوگا جبکہ افغانستان، بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز سے قبل مہمان ٹیم سلہٹ میں 7روزہ تربیتی کیمپ لگائیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 فروری 2022 17:21

پی ایس ایل 7: افغان کھلاڑیوں کی لاہور میں شیڈول میچز میں شرکت مشکوک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 فروری 2022ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش پہنچے گی جہاں وہ تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی۔ بی سی بی نے جمعرات کو رات گئے کہا کہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین ون ڈے سیریز کا حصہ ہیں اور یہ 23، 25 اور 28 فروری کو چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں ہوں گے۔

ڈھاکہ کا شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم 3 اور 5 مارچ کو دو ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے چار کھلاڑی اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن سات کا حصہ ہیں۔ فرنچائزز راشد خان (لاہور قلندرز)، محمد نبی (کراچی کنگز)، حضرت اللہ زازئی (پشاور زلمی) اور رحمان اللہ گرباز (اسلام آباد یونائیٹڈ) کی خدمات سے محروم ہو سکتی ہیں۔ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے شروع ہو رہا ہے جب کہ افغانستان اور بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل شمال مشرقی شہر سلہٹ میں سات روزہ تربیتی کیمپ لگائے گا۔ ان چاروں کھلاڑیوں کی پی ایس ایل 7 کے آخری میچز میں شرکت انتہائی یقینی ہے۔                                                                                                              
وقت اشاعت : 04/02/2022 - 17:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :