بین کٹنگ کی بیٹنگ پر اہلیہ ایرن ہالینڈ کی کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت کی ویڈیو وائرل

بیٹنگ کے دوران کیپر کے گلوز لگنے سے بیلز گریں تو ایرن کو لگا کہ انکے شوہر بولڈ ہوگئے تاہم ری پلے دیکھ کر انہوں نے سکھ کا سانس لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 فروری 2022 12:27

بین کٹنگ کی بیٹنگ پر اہلیہ ایرن ہالینڈ کی کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت کی ویڈیو وائرل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2022ء ) گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کے لیے کبھی خوشی کبھی غم کی کیفیت رہی۔

(جاری ہے)

ایرن ہالینڈ کی اداسی کے ہنسی میں تبدیل ہونے کا لمحہ اس وقت پیش آیا جب ان کے شوہر اور پشاور زلمی کے آل راؤنڈر بین کٹنگ پچ پر موجود تھے اور بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپر کے گلوز بیلز پر لگے تو ایرن ہالینڈ کو لگا کہ بین کٹنگ بولڈ ہوگئے تاہم اپنے شوہر کو ناٹ آؤٹ دیکھ کر انہوں نے سکھ کا سانس لیا، ان کی مایوسی کے مسکراہٹ میں بدلنے کے دوران کمنٹیٹرز کے دلچسپ تبصرے بھی جاری رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کے 90 رنز ٹیم کے کام نہ آ سکے۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 05/02/2022 - 12:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :