سپاہی کی وجہ سے بھارت نے بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کر دیا

بیجنگ میں بھارت کا اعلی سطحی ایلچی گیمز کی افتتاحی یا اختتامی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا،وزارت خارجہ

ہفتہ 5 فروری 2022 13:21

سپاہی کی وجہ سے بھارت نے بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کر دیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) چین کی جانب سے افتتاحی تقریب سے قبل مشعل بردار تقریب میں ہندوستانی افواج کے خلاف سرحدی جھڑپوں میں حصہ لینے والے ایک فوجی کو شامل کرنے کے بعد بھارت بیجنگ سرمائی اولمپکس کے امریکی قیادت میں سفارتی بائیکاٹ میں شامل ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ بیجنگ میں اس کا اعلی سطحی ایلچی گیمز کی افتتاحی یا اختتامی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا۔

یادرہے کہ نومبر 2021 میں چین نے امریکا پر اولمپکس کی روح کو پامال کرنے کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

چین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو سیاسی رنگ دینا اولمپکس کی روح کے خلاف ہے اور تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ہندوستان کی دستبرداری اور مشعل لے جانے میں ایک فوجی کو شامل کرنے کے چین کے فیصلے سے دو ایشیائی طاقتوں کے درمیان دو سال سے جاری تنازعہ کے پکڑنے کا خطرہ ہے۔ اس تنازع کا آغاز اونچی سرحد پر دونوں ملکوں کی افواج میں تصادم سے ہوا جس کے بعد دونوں ملکوں نے سرحد پر بڑی تعداد میں فوج جمع کردی۔دریں اثنا دونوں اطراف کے فوجی رہ نماں نے سرحدی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے 14 دور کیے جس میں محدود پیش رفت ہوئی۔
وقت اشاعت : 05/02/2022 - 13:21:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :