بی پی ایل 2022ء: محمد شہزاد کو میدان میں سگریٹ نوشی کرنے پر ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا گیا

افغان کرکٹر کی سگریٹ نوشی کی تصاویر کئی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 فروری 2022 16:36

بی پی ایل 2022ء: محمد شہزاد کو میدان میں سگریٹ نوشی کرنے پر ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا گیا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2022ء ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں منسٹر گروپ ڈھاکہ کے اوپننگ بلے باز محمد شہزاد کو میچ آفیشلز نے سٹیڈیم میں سگریٹ نوشی کرنے پر سرزنش کی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو کومیلا وکٹورینز کے خلاف ڈھاکہ کے کھیل سے پہلے پیش آیا۔ شہزاد کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا کیونکہ ان کا ایکشن بی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی پر پایا گیا، جس کا تعلق ’ایسے طرز عمل سے ہے جو کھیل کی روح کے خلاف ہو‘۔

بی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق شہزاد نے جرم تسلیم کیا اور میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کرلیا۔ افغان کرکٹر کی سگریٹ نوشی کی تصاویر کئی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ڈھاکہ کے کوچ میزان الرحمان اور اوپننگ پارٹنر تمیم اقبال نے خبردار کیا کہ وہ میدان میں سگریٹ نوشی نہ کریں۔

(جاری ہے)

شہزاد ڈھاکہ کے ریگولر کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار سنگل ہندسوں کے سکور کے علاوہ 53 اور 42 رنز بنائے ہیں۔ ڈھاکہ جمعہ کے میچ کے بعد سات کھیلوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔                                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 05/02/2022 - 16:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :