چنار سپر لیگ سیزن 4 کرکٹ ٹورنامنٹ لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام 19فروری سے شروع ہورہا ہے

چنار سپر لیگ سیزن فور کے میچ شارجہ البتایا اور اوول کرکٹ عجمان میں کھیلے جاہیں گے

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل منگل 8 فروری 2022 15:38

چنار سپر لیگ سیزن 4  کرکٹ ٹورنامنٹ  لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام 19فروری سے شروع ہورہا ہے
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2022ء) چنار سپر لیگ سیزن 4  کرکٹ ٹورنامنٹ  لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام 19فروری سے شروع ہورہا ہے چنار سپر لیگ سیزن فور کے میچ شارجہ البتایا   اور اوول کرکٹ  عجمان میں کھیلے جاہیں گے تفصیلات کے مطابق چنار سپر لیگ سیزن فو ر 19فروری 2022 سے شروع ہورہا ہے جو 19،20،26اور 27فروری کو کھیلا جائے گا جس میں کشمیر،پاکستان، ہندوستان اور بنگلا دیش پلیرز  سمیت 24۔

ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔تمام لیگ میچز شارجہ البتا یا جبکہ سیمی فائنل او ر فائنل اوول کرکٹ گروانڈ  عجمان میں کھیلے  جاہیں گے ٹورمنٹ کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک پول میں چھ ٹیمیں ہو ں گی۔ونر ٹیم کے لیے پرائیز 7000ہزار درہم جبکہ رنر اپ کے لیے 3500درہم کے انعامات ہوں گے،

چنار سپر لیگ سیز فور کے اغراض و مقاصد؛
1 باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتوں کو منوانے کا موقع فراہم کرنا
2  یواے ای گورنمنٹ کے وژن کے تحت ہیلتھ اینڈ فٹنس کو پروموٹ کرنا
3  مختلف کمیوٹنی کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا، خصوصی طور پر آر پار کے کشمیریوں درمیان رابطہ کاری۔

(جاری ہے)


4  مختلف کمیونٹی کے کلچر سے واقفیت حاصل کرنے کا مواقع فراہم کرنا
5  مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ نیٹ ورکنک  کا مواقع فراہم کرنا
 چنار سپر لیگ گزشتہ تین سال سے چنار سپر لیگ کی انتظامیہ کامیاب سیز کا انعقاد کرچکی ہیں  ماضی میں بھی ہمارے ساتھ کشمیری اور پاکستانی بزنس کیمونٹی نے بہت تعاون کیا ہے اس بار سیزن فور میں ہمارے ساتھ جو مین سپانسر ہیں  ان میں RMK انڈسٹری، فلائی ہاک گروپ (Fly Hawk Real Estate)   بائی عجمان پیلیس(Bahi Ajman Palace) ہوٹل    ہاسپیٹیلٹی پارٹنر ہیں، پرائم میڈیکل ہیلتھ پارٹنر ہیں جبکہ المرعی F&Bپارٹنر اورGawah Holding Group ) combaxx Sports سپانسر ہیں جبکہ میڈیا پارٹنرمیں خلیج ٹائمز، اردو پوانٹ، جانب منزل، لیڈنگ نیوز۔

اپنی خدمات دے رہے ہیں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین چنار سپر لیگ راجہ اسد خالد کا کہنا تھا کہ چنار سپر لیگ سیزن فور میں ہم ٹیموں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 24 ٹیمیں حصہ لیں گئے صحت مند ایکٹیویٹی ہے اس کے ساتھ لیگ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پلئیرز مختلف ٹیم میں کھیل رہے ہیں اس ایونٹ میں دوسری کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری اور کلچر کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اس سیزن میں میجر سپانسر میں RMK انڈسٹریز ,FLY Hawk Real Estate گروپ ، Combaxx Sports ,GawahHolding,Prime Medical ,Bhai Ajman palce ,Al Marai سمیت بڑے نام ہمارے ساتھ شامل ہیں
 آر ایم کے انڈسٹریز کے چئیرمین راجہ خان محمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنار سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں ایک بڑا ایونٹ ہے جس کی کامیابی کے لیے پر امید ہوں انہوں نے کہا چنار ونگ جسے ہم نے ایک چھوٹا سا پودہ لگایا تھا اب ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر چکا ہے چنار سپر لیگ جیسے ایونٹ کا انعقاد ہماری خوش قسمتی ہے اس ایونٹ کی بھر پور کامیابی کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں.
فلائی ہاکس رئیل اسٹیٹ کے مینجگ ڈائریکٹر سردار ساجد اقبال عباسی کا کہنا تھا کہ   ہم شروع دن سے چنار سپر لیگ کے ساتھ ہیں۔

چنار سپر لیگ کی انتظامیہ چئیرمین چنار سپر لیگ  راجہ اسد خالد ، راجہ داود شریف  اور چنار ونگ کی مشترکہ کاوش نے ہماری توقع سے  بڑھ کر  کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چنار سپر لیگ کا انعقاد انتہائی پروفیشنل ہو رہا ہے اس ایونٹ میں مختلف ممالک کے پلئیرزکی شمولیت سے ایونٹ کو اور دلچسپ بنا دیا ہے  انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح اس ایونٹ کی بھی بھر پور کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور اپنے اپنا بھر پور تعاون کریں گے ۔


زبیر ماچا جنرل مینجر  ،combaxx Sports پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ انٹرنیشل لیول پر آ کر چنار سپر لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں پہلی بار کرکٹ کو سپانسر کیا اس سے قبل دیگر کھیلوں کو سپانسر کرتے رہے چنار سپر یو اے ای میں بڑا نام ہمارا تعاون مزید بھئ رہے گا
چئیرمین گاوا ہولڈنگ نواز خان جدون نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنار سپر لیگ ٹورنامنٹ نہ صرف ایک کرکٹ کا ایونٹ ہے بلکہ اس سے تارکین وطن کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع بھی ملتا ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس ایونٹ کو جی سی سی لیول پر منعقد کروائے گی  ہم اس ایونٹ کو ہر سطح پر کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


باہی عجمان پیلس کے ایریا جنرل مینجر افتخار ہمدانی نے چنار سپر لیگ کو ایک زبردست ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد ہماری خوش قسمتی ہے جس میں ہمیں شرکت کا موقع ملا ہم اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ راجہ اسد اور چنار سپر لیگ کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے کہ دیار غیر میں اسطرح کے بہترین ایونٹ کا انعقاد کافی عرصہ سے ایک تسلسل کے ساتھ کروا رہی ہے۔

یہ ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے جس میں تمام آرگنائزرز سپونسرز اور ٹیم پلیئرز مشترکہ کاوش نظر آ رہی ہے۔
پرائم میڈیکل گروپ سے سوشل میڈیا کے ہیڈ فہد شاہد نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چنار سپر لیگ ایک صحت مند سرگرمی ہے ہمیں فخر ہے کہ اس ایونٹ میں ہمیں بھی شرکت موقع ملا اس نہ صرف تارکین وطن لطف اندوز ہوں گے بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا انہوں کہا کہ وہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے.
پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد چیئرمین چنار سپر لیگ راجہ اسد کا کہنا تھا کہ سپانسر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت چنار سپر لیگ مسلسل 4 سیزن ہونے جا  رہا ہے انھوں نے کا میڈیا کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وقت اشاعت : 08/02/2022 - 15:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :