کمنز، وارنر، سمتھ پاکستان سیریز کے باعث آئی پی ایل کے بعض میچز سے محروم ہوسکتے ہیں

تینوں کھلاڑی 5 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہوںگے، آئی پی ایل 27 مارچ کو شروع ہونیکا امکان ہے اور مئی کے آخر میں ختم ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 فروری 2022 17:23

کمنز، وارنر، سمتھ پاکستان سیریز کے باعث آئی پی ایل کے بعض میچز سے محروم ہوسکتے ہیں
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2022ء ) آسٹریلین ٹیسٹ کپتان پیٹرک کمنز، نائب کپتان سٹیو سمتھ اور اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے باعث آئی پی ایل کے چند ابتدائی میچز سے محروم ہوسکتے ہیں ۔ پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ 5 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔ آئی پی ایل 27 مارچ کو شروع ہونے کا امکان ہے اور مئی کے آخر میں ختم ہوگی۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ سیریز 25 مارچ کو ختم ہوجائے گا جس کے بعد آسٹریلین ٹیم راولپنڈی میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جب کہ واحد ٹی ٹونٹی مقابلہ 5 اپریل کو ہوگا۔ بدھ کو فرنچائزز کے نام ای میل میں آئی پی ایل نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ان کھلاڑیوں کو 6 اپریل کو سفر کرنے اجازت دی ہے جو پاکستان میں ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل انتظامیہ کو یہ بھی بتایا کہ تمام کنٹرکٹ شدہ اور نان کنٹریکٹ شدہ کھلاڑی جس کی ریاستی ٹیمیں 31 مارچ سے شروع ہونے والے شیفیلڈ شیلڈ فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے ،5 اپریل سے سفر کے لیے آزاد ہوں گے۔ آسٹریلین چیف سلیکٹر جارج بیلی نے منگل کے روز کہا کہ آئی پی ایل ایک "ترقی کا موقع" تھا لیکن جب آسٹریلین ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہوگی تو ہم کھلاڑیوں کو ریلیز نہیں کریں گے۔

بیلی نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم آئی پی ایل کو ترقی کے ایک اچھے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ ہمیں کافی کرکٹ کھیلنی ہے جس میں آئی پی ایل کے فوری بعد سری لنکا میں سیریز میں شامل ہے۔ جارج بیلی نے مزید کہا کہ لہذا کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر ورک آئوٹ کرنا ہوگا کہ کیا وہ اپنی ضرورت کی تیاری حاصل کر رہے ہیں لیکن ہم یقینی طور پر کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لیے اس وقت ریلیز نہیں کریں گے جب آسٹریلیا کھیل رہا ہو۔
وقت اشاعت : 09/02/2022 - 17:23:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :