فرانسیسی آئس ڈانسر پاپاڈاکس اور سیزرون نے اولمپک گولڈ جیت لیا

پیر 14 فروری 2022 12:41

فرانسیسی آئس ڈانسر پاپاڈاکس اور سیزرون نے اولمپک گولڈ جیت لیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2022ء) سرمائی اولمپکس، فرانسیسی فگر اسکیٹر گیبریلا پاپاڈاکس اور گیلوم سیزرون نے آئس ڈانسنگ میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔انہوں نے اپنا گزشتہ   ریکارڈ بھی توڑدیا۔ونٹر اولمپکس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ہے جس میں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو آئس ڈانسنگ کے فائنل مقابلے میں فرانسیسی فگر اسکیٹر گیبریلا پاپاڈاکس اور گیلوم سیزرون نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یہ فاتح ٹیم کا  بیجنگ میں آئس ڈانسنگ میں اپنا پہلا اولمپک گولڈ تھا۔ پانچ بار کے یورپی اور چار بار کے عالمی چیمپئن کی فتح کا مجموعی سکور  226.98  رہا ، ان کا گزشتہ گیمز کا بہترین سکور  226.61  تھا۔ یورپی اور عالمی چیمپئنز   روس کی نکیتا کاتسالاپوف اور وکٹوریہ سنیتسینا نے  چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ  امریکی میڈیسن ہبل اور زچری ڈونوہو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 14/02/2022 - 12:41:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :