پہلی فی میل ورچوئل ورلڈ کراٹے چمپئن شپ ملائشیاء میں ویلنشیا کراٹے کلب کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

دو گولڈ، تین سلور اور ایک برائونز میڈل حاصل کئے ،میڈلز حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 14 فروری 2022 15:31

پہلی فی میل ورچوئل ورلڈ کراٹے چمپئن شپ ملائشیاء میں ویلنشیا کراٹے کلب کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) پہلی فی میل ورچوئل ورلڈ کراٹے چمپئن شپ ملائشیاء 2022میں ویلنشیا کراٹے کلب کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، دو گولڈ، تین سلور اور ایک برائونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ وائڈ ای کاٹا کراٹے چمپئن شپ میں ویلنشیا کراٹے کلب کی اریبا عامر اور منتہا فاطمہ نے گولڈ، حجاب عمران، عنائیہ شہباز اور عبیرہ بتول نے سلور جبکہ راحین فاروق نے برائونز میڈل حاصل کیا۔

ویلنشیا ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب سے چھ میڈل حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے کراٹے کے بہترین جوہر دکھائے۔ ویلنشیا کراٹے کلب کے ٹرینر محمد انور نے ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں بحیثیت جج پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان نے مجموعی طور پر ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں 28 میں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 14/02/2022 - 15:31:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :