چار ملکی ٹی 20 سیریز، عمان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 14 فروری 2022 15:13

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2022ء) چار ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں عمان نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔الامارات کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد وسیم نے 8 چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، عمان کی طرف سے عامر کلیم نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عمان  نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کشیپ پرجاپتی نے 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں شعیب خان 34 اور جتندر سنگھ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عامر کلیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/02/2022 - 15:13:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :