شادی کی وجہ سے گلین میکسویل دورہ پاکستان سے باہر

آل راؤنڈر آئی پی ایل کے افتتاحی میچز میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 فروری 2022 10:52

شادی کی وجہ سے گلین میکسویل دورہ پاکستان سے باہر
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 فروری 2022ء ) آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔ کین رچرڈسن کو آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے سامنے اپنی ساکھ کی فکر لاحق ہوگئی، وہ اور ایڈم زمپا گزشتہ برس آئی پی ایل کو جلدی چھوڑ کر چلے گئے تھے جب کہ گلین میکسویل کی شادی مارچ کے اواخر میں شیڈول ہے، وہ اسی وجہ سے میلبورن میں مقیم ہیں۔

گلین میکسویل نے دورہ پاکستان سے باہر ہونے سے متعلق کہا کہ ابتدائی طور پر جب میں نے بورڈ سے شادی کی تاریخ سے متعلق تبادلہ خیال کیااس وقت 2 ہفتے کا وقفہ تھا لہذا میں اس وقت بہت خوش تھا، میں کوئی بھی سیریز کھونا نہیں چاہتا تھا لیکن جب گزشتہ برس کے وسط میں دوبارہ سی اے کے ساتھ کنٹریکٹ میٹنگ میں گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز آن ہے، میں نے اچھی طرح سے سوچا، ظاہر ہے ہماری آخری بات چیت کے بعد شیڈول بدل گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً25سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ12 مارچ سے کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی سکواڈ کے کھلاڑیوں میں ایشٹن آگر، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کرے، کمیرون گرین، مارکس ہیرس، جاش ہیزل وڈ ٹریوس ہیڈ، جاش انگلس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/02/2022 - 10:52:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :