پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑ دی

24 سالہ فاسٹ بائولر 8 مارچ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے انگلینڈ روانہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 فروری 2022 14:41

پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑ دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 فروری 2022ء ) پشاور زلمی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سات کے بقیہ کے لیے انگلینڈ کے تیز گیند باز ثاقب محمود کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ 24 سالہ فاسٹ بائولر 8 مارچ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کل رات انگلینڈ روانہ ہوئے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد اپنا ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے اپنے زلمی کے ساتھیوں کے لیے آنے والے میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’چند ہفتوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے گھر جا رہے ہیں، لڑکوں کو بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ ثاقب محمود نے پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے لیے صرف دو میچ کھیلے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 17/02/2022 - 14:41:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :