قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 24 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی ، ایشین گیمز میں کبڈی کا ایونٹ28 ستمبر سے3 اکتوبر تک کھیلا جائیگا، ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم

اتوار 21 ستمبر 2014 11:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے 24 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور جو ایشین کبڈی فیڈریشین کے سیکرٹری بھی ہیں نے کہاکہ ایشین گیمز میں کبڈی کا ایونٹ 28 ستمبر سے3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساؤتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایشین گیمز کی تیاری کے لئے20 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری ہے کھلاڑیوں میں ناصر علی، وسیم سجاد، خالد محمود، ابرار احمد، نثار احمد، عقیل شاہ، محمد رضوان، واجد علی، محمد شبیر، عثمان زادہ، شہباز احمد، کاشف رزاق، حسن علی، حسن رضا، محمد طارق، محمد یوسف، محمد عمران، ارسلان احمد، عاطف وحید اور تحسین اللہ شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز محمد اکرم ، عدنان افضل اور میجر نبیل احمد جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/09/2014 - 11:03:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :