ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر اے میں نیپال نے عمان کو شکست دے دی

جمعہ 18 فروری 2022 15:06

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2022ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر اے میں نیپال نے عمان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔ الامارات کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے، عارف شیخ 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

خاور علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عمان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 78 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، نسیم خوشی 24 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ کمال ایری نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2022 - 15:06:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :