ٹی ٹونٹی فارمیٹ، راشد خان ،بابراعظم کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

پاکستانی کپتان افغان لیگ سپنر کیخلاف 48 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 11.80 کی اوسط کیساتھ 59 رنز بنا سکے،5 مرتبہ آئوٹ ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 فروری 2022 14:35

ٹی ٹونٹی فارمیٹ، راشد خان ،بابراعظم کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 فروری 2022ء ) راشد خان اور بابر اعظم دونوں اپنے اپنے فن کے ماہر ہیں تاہم جب بھی دونوں ستارے میدان میں ملتے ہیں تو لیگ سپنر سٹائلش بلے باز پر غالب دکھائی دیتے ہیں۔ راشد خان دنیا بھر کے لیگ سپنرز میں سب سے بہترین قرار دیئے جاتے ہیں جب کہ بابر اعظم بھی ان سے مختلف نہیں اور ٹی ٹونٹی کے ٹاپ بلے باز کے طور پر جگہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔

جب بہترین بلے باز اور ٹاپ سپنر آمنے سامنے ہوتے ہیں تو یہ ہمیشہ ہی ایک ہنگامہ خیز مقابلہ ہوتا ہے تاہم اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ راشد خان کو اس آمنے سامنے میں برتری حاصل ہے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ جس میں بابر اور راشد دونوں ماہر سمجھے جاتے ہیں، راشد خان بابر اعظم کے لیے مصیبت بنے ہوئے ہیں۔ پاکستانی کپتان نے افغان سٹار کی 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 59 رنز بنائے تاہم 5 ٹی 20 اننگز میں جب بھی بابر اعظم نے راشد خان کا سامنا کیا تو لیگ سپنر نے انہیں ہر دفعہ آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

کرس گیل کے بعد بابر اعظم راشد خان کی مہلک باؤلنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 6 بار راشد خان سے اپنی وکٹ گنوائی تاہم انہوں نے راشد خان کو 12 چھکے بھی لگا رکھے ہیں۔ بابر اعظم کی افغان لیگ سپنر کے خلاف 11.8 کی اوسط ہے جب کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ان کی مجموعی اوسط 45 سے اوپر ہے۔ سٹار بلے باز نے راشد کی بولنگ پر 8 چوکے لگائے ہیں لیکن کوئی چھکا نہیں لگا سکے ہیں۔ بلے بازی کے فن میں بابر اعظم کی مہارت سے کوئی انکار نہیں لیکن راشد خان کو مسلسل بہترین بلے باز کا دھوکہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ فی الحال بابر اعظم پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان ہیں جبکہ راشد خان لاہور قلندرز کے اہم بولر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/02/2022 - 14:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :