جیمز فالکنر کا ماضی بھی سکینڈلز سے داغدار نکلا

ویسٹ انڈین ٹیم کو غیر پسندیدہ ٹیم قرار دے چکے، انگلینڈ میں الکوحل پی کر ڈرائیونگ پر گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی گئی،بگ بیش سے نکالے جانے پرہوبارٹ ہریکینز کو برا بھلا کہا،ماضی میں ہم جنس پرست کرکٹر ہونیکا بھی دعویٰ کرچکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 فروری 2022 14:21

جیمز فالکنر کا ماضی بھی سکینڈلز سے داغدار نکلا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 فروری 2022ء ) پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر جانے والے جیمز فالکنر کی ماضی میں بھی مختلف سکینڈلز کے سبب جگ ہنسائی ہوچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر بعض صارفین فالکنر کے وہ واقعات شیئر کررہے ہیں جن کی وجہ سے اس آسٹریلوی کرکٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جیمز فالکنر اپنے ایک بیان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر پسندیدہ ٹیم قرار دے چکے ہیں، ان کو انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران الکوحل پی کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور گاڑی چلانے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔ وہ بگ بیش لیگ میں نکالے جانے پر اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز کو بھی شدید برا بھلا کہنے میں ملوث پائے گئے۔ جیمز ماضی میں ہم جنس پرست آسٹریلوی کرکٹر ہونے کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔ مذکورہ بالا سکینڈلز اور واقعات کی وجہ سے جیمز فالکنر ہمیشہ سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 20/02/2022 - 14:21:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :