کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، میچ ریفری علی نقوی نے حارث رؤف کو وارننگ دیدی

گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا غلط :میچ ریفری، پیسر نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 فروری 2022 11:57

کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، میچ ریفری علی نقوی نے حارث رؤف کو وارننگ دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2022ء ) لاہور قلندرز کے حارث رؤف کے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراونڈ میں تھپڑ مارنے کے معاملے پر میچ ریفری علی نقوی نے حارث رؤف کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہتے ہوئے کہا ہے کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔

اس موقع پر حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیا، میچ ریفری نے حارث کو خبردار کر کے معاملہ ختم کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی، معاملہ ایک ہی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لئے سنگین قرار نہیں پایا۔ میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی سپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔ خیال رہے کہ لاہور قلندر کے حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مارا تھا۔ کامران غلام سے حارث رؤف کی گیند پر ایک کیچ ڈراپ ہوا تھا۔ تھپڑ کھا کر کامران غلام ہنستے رہے، جب کہ حارث رؤف انہیں غصے سے گھورتے رہے۔
                                                                                                  
وقت اشاعت : 22/02/2022 - 11:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :