تھپڑ مارنے کا معاملہ، حارث رؤف اور کامران غلام کی میچ کے بعد خوش گپیاں کی ویڈیو وائرل

حارث رؤف نے ویڈیو میں کامران غلام کو چیلنج دیتے ہوئے ان سے گلے ملنے اور خوش گپیوں کے لمحات کو انسٹا سٹوری کی زینت بنایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 فروری 2022 12:32

تھپڑ مارنے کا معاملہ، حارث رؤف اور کامران غلام کی میچ کے بعد خوش گپیاں کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2022ء ) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کے معاملے کے بعد گلے لگانے اور خوش گپیاں کرتے ویڈیو جاری کردیں۔ لاہور قلندرز کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کی چند جھلکیاں شیئر کی گئیں جس میں دونوں کھلاڑیوں کو آف فِیلڈ ’پٹّی گیم‘ پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کامران غلام بتاتے ہیں کہ کراچی میں ہونیوالے میچز سمیت لاہور میں ابھی تک کے پٹی گیم میں صرف ایک مرتبہ حارث رؤف اُن سے جیت سکے ہیں۔

حارث رؤف نے ویڈیو میں کامران غلام کو چیلنج دیتے ہوئے ان سے گلے ملنے اور خوش گپیوں کے لمحات کو انسٹاگرام سٹوری کی زینت بھی بنایا۔
حارث رئوف کی انسٹا سٹوری کا سکرین شاٹ
حارث رئوف کی انسٹا سٹوری کا سکرین شاٹ
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب گزشتہ روز میچ کے دوران حارث رؤف اور کامران غلام میں گرما گرمی دیکھنے کو ملی تھی۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف پشاور زلمی کے محمد حارث کو آوٹ کرنے کے بعد خوشی کے لمحات میں بھی حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے والے کامران غلام پر غصہ نکالنا نہ بھولے اور تھپڑ رسید کر دیا۔ پیر کو کامران غلام سے حارث رؤف کی گیند پر ایک کیچ ڈراپ ہوا تھا، تھپڑ کھا کر کامران غلام ہنستے رہے، جبکہ حارث رؤف انہیں غصے سے گھورتے رہے۔ قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کی دوستی ہے اور یہ سب ازراہِ مذاق ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2022 - 12:32:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :