پی ایس ایل ،پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا

عثمان قادر، سہیل خان، غیر ملکی آل رائونڈر بین کٹنگ اور ٹیم مینٹور ہاشم آملہ کے ساتھ ساتھ سٹاف ارکان کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 فروری 2022 13:39

پی ایس ایل ،پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری2022ء ) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تین سے زیادہ ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں کرکٹرز اور کوچنگ سٹاف کے افراد بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے پی سی آر ٹیسٹنگ میں لیگ سپنر عثمان قادر، فاسٹ بولر سہیل خان، ٹیم مینٹور ہاشم آملہ اور غیر ملکی آل رائونڈر بین کٹنگ کے ساتھ سٹاف ارکان کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی سی بی کورونا پروٹوکول کے تحت مذکورہ افراد کو 7 روز تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔تمام کرکٹرز اور عملے کے دیگر ارکان پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 7 روز قرنطینہ پیریڈ مکمل ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں اگر پشاور زلمی کی ٹیم 27 فروری کو شیڈول فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ان تمام کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو لیام لیونگ سٹن اور کوہلر کیڈمور کی انجریز جبکہ شرفین ردر فورڈ کی نجی مصروفیات کی وجہ سے وطن واپسی کے بعد سلیکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 22/02/2022 - 13:39:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :