پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ، پی سی بی کا بلنڈر، تشہیر کیلئے فیس بک پوسٹ پر پنڈی کی بجائے بھارتی سٹیڈیم لگا دیا

بینر کے ایک کونے پر بابراعظم اور دوسرے کونے پر پیٹ کمنز کی تصویر لگائی گئی، درمیان میں پنڈی سٹیڈیم کی جگہ فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کی بلڈنگ کا سکیچ بنا کر لگادیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 فروری 2022 14:18

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ، پی سی بی کا بلنڈر، تشہیر کیلئے فیس بک پوسٹ پر پنڈی کی بجائے بھارتی سٹیڈیم لگا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 فروری 2022ء ) آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے جس حوالے سے شائقین کا جوش و جذبہ عروج پر ہے ، اس تاریخی لمحات کو مزید یادگار بنانے کیلئے پی سی بی نے خصوصی منصوبہ بندی بھی کی ہے لیکن اس دوران ایسی سنگین غلطی کر دی کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت شائقین کرکٹ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں ۔

پرو پاکستان ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس کی تشہیر کی غرض سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی بینر بنوایا جسے پی سی بی کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ۔اس بینر میں ایک کونے پر پاکستانی کپتان بابراعظم اور دوسرے کونے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر لگائی گئی جبکہ درمیانی فاصلے میں سٹیڈیم کی بلڈنگ کا سکیچ یا نقشہ بنا کر لگایا گیا جس سے راولپنڈی سٹیڈیم کو ظاہر کیا جا سکے لیکن دراصل حقیقت میں وہ نقشہ یا سکیچ راولپنڈی سٹیڈیم کا نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ سٹیڈیم ’’فیروز شاہ کوٹلہ ‘‘سے مشابہت رکھنے والا نکلا جسے سوشل میڈیا صارفین نے پہچان لیا اور معاملہ وائرل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم
فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم
پنڈی سٹیڈیم
پنڈی سٹیڈیم
آسٹریلیا کی ٹیم دورے پر کل 27 فروری کو پاکستان پہنچ رہی ہے جس دوران وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جب راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے اشتہار جاری کیا گیا تو اس کیلئے بھی کچھ ایسا ہی بینر فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا جس میں گرافک ڈیزائنرز کی جانب سے سٹیڈیم کا درست نقشہ استعمال کیا گیا لیکن بعدازاں اس میں کچھ تبدیلی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ تبدیلی کی بجائے بلنڈر بن گیا ۔
وقت اشاعت : 26/02/2022 - 14:18:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :