راولپنڈی ٹیسٹ، پریکٹس سیشن میں اظہرعلی زخمی

شاہین آفریدی کی تیز گیند لگنے کے بعد اظہرعلی وکٹ پر گرگئے، بیٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لیکن وہ 24 گھنٹے آبزرویشن میں رہیں گے: ڈاکٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 مارچ 2022 17:42

راولپنڈی ٹیسٹ، پریکٹس سیشن میں اظہرعلی زخمی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مارچ 2022ء ) راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے اظہر علی زخمی ہوگئے۔ منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا۔ اس دوران بیٹنگ کرتےہوئے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی تیز گیند اظہرعلی کو لگی۔ اظہر علی نیٹ کی وکٹ پر گرگئے۔ اس دوران وہاں موجود کھلاڑی اور فیزیونے فوری طور پر اظہر علی کا اٹھایا۔

ڈاکٹرز کےمطابق اظہر علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لیکن وہ 24 گھنٹے آبزرویشن میں رہیں گے۔ ٹیم انتظامیہ کےمطابق گیند لگنے کے بعد اظہر علی نے فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس بھی کی۔ ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریزرو پلیئرز میں سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان میں موجود رہے گی۔ تاریخی دورہ کا آغاز 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 01/03/2022 - 17:42:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :