نائب کپتان لاہورلائنز شفیق چشتی، مشرف جاوید اور عرفان مانا نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا

منگل 23 ستمبر 2014 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام جاری قومی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز لاہور لائنز کبڈی ٹیم کے نائب کپتان اور وینکوور لائنز کیخلاف میچ کے ہیرو شفیق چشتی سمیت مشرف جاوید جنجوعہ اورعرفان مانا نے بھی کیمپ میں رپورٹ کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیف کوچ غلام عباس بٹ کے مطابق کیمپ میں ملک بھر کے تمام نمایاں کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑی بھی اس کیمپ کا حصہ ہیں۔

عباس بٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جائیگا اور اس کے بعد حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔ ٹیم منیجر وقاص اکبر نے کہاکہ 70کھلاڑیوں کو کیمپ میں دعوت دی ہے اور اب تک 40کھلاڑی رپورٹ کر چکے ہیں رواں ہفتے تمام کھلاڑی کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کینیڈا میں ورلڈ کبڈی لیگ کا پانچواں مرحلہ کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 23/09/2014 - 20:09:53