آئی پی ایل یا بنگلا دیش سیریز،جنوبی افریقا نے فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا

آئی پی ایل کنٹریکٹ سے متعلق فیصلہ کھلاڑیوں پر چھوڑنے سے ان کیلئے وفاداری کا امتحان شروع ہوگیا: ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 مارچ 2022 11:33

آئی پی ایل یا بنگلا دیش سیریز،جنوبی افریقا نے فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا
کیپ ٹاﺅن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مارچ 2022ء ) کرکٹ جنوبی افریقا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا۔ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا، سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 20، تیسرا 23 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ٹیسٹ سیریز 31 مارچ سے 12 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں ایڈیشن کا آغاز بھی 26 مارچ سے ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں تین روز قبل قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کنٹریکٹ سے متعلق فیصلہ کھلاڑیوں پر چھوڑنے سے کھلاڑیوں کے لیے وفاداری کا امتحان شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے اعلان کے بعد کرکٹرز غیر یقینی کی کشمکش کا شکار ہیں جبکہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے 11 جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں کگیسو ربادا، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، مارکو جانسن، ایڈن مارکرم، رسی وان ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، آل راؤنڈر ڈوین پریٹوریس اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تمام کرکٹرز ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں انکے کسی نہ کسی فرنچائز کے ساتھ معاہدے طے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2022 - 11:33:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :