ایران کے کھلاڑی 'امیر سرخوش' نے عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں امریکی حریف کو ہرا دیا

منگل 8 مارچ 2022 14:05

ایران  کے  کھلاڑی 'امیر سرخوش' نے عالمی سنوکر  چیمپئن شپ میں امریکی حریف کو ہرا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2022ء) ایران کی  قومی سنوکر ٹیم کے کھلاڑی 'امیر سرخوش' نے عالمی سنوکر  چیمپئن شپ میں امریکی حریف کو ہرا دیا۔عالمی سنوکر چیمپئن شپ  ٹورنامنٹ قطر کی میزبانی دوحہ  میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں گزشتہ رو ز  امیر سرخوش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی نمائندے کو 4-0 سےشکست دی ۔

(جاری ہے)

امیر سرخوش   میزبان ملک کےکھلاڑی منصور العبیدلی کو  بھی شکست دینے میں کامیاب رہے۔

ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے کھلاڑی  امیر سرخوش، سیاوش مزینی اور علی روشنی  حصہ لے رہے  ہیں۔ سیاوش مزینی نے ان مقابلوں کے پہلے دن میں قطرکےمنصور البینالی کو 4-1 کے ساتھ ہرا یا اور پیر کو ہسپانوی حریف کو چار ایک کے نتیجے کیساتھ شکست دے کر ناک آوٹ کے مرحلے کیلیے اپنی جیت کو یقینی بنا لیا۔عالمی اور ایشین سنوکر چیمپئن شپ 7 مارچ سے شروع ہوئی اور 11 مارچ تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 08/03/2022 - 14:05:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :