لاہور لائنز اے اور لاہور لائنزبی کے درمیان پریکٹس میچ ،لاہور لائنز اے نے لاہور لائنز بی کو52-47 پوائنٹس سے شکست دیدی،

کبڈی کے فروغ کیلئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کا کردار قابل تحسین ہے ہمارا مشن ورلڈ کپ کبڈی 2014ء جیتنا ہے ‘شفیق احمدچشتی

جمعرات 25 ستمبر 2014 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء ) ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام ورلڈکپ کبڈی اور ورلڈ کبڈی لیگ کیلئے پنجاب سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری ، کیمپ کے چوتھے روزدو ٹیمیں بنا کرمیٹ پر پریکٹس میچ کھیلا گیا ،لاہور لائنز اے کی قیادت شفیق احمدچشتی جبکہ لاہور لائنز بی کی قیادت اکمل شہزاد ڈوگر نے کی، لاہور لائنز اے نے لاہور لائنز بی کو52-47 پوائنٹس سے شکست دیدی ،لاہور لائنز اے کی جانب سے کپتان شفیق احمد چشتی نے 22کامیاب ریڈ کیں جبکہ لاہور لائنز بی کی جانب سے اکمل شہزاد ڈوگر نے 15ریڈز کرکے کامیاب پوانٹس حاصل کیے ، جبکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے محسن واہلہ ، جانی سنیارا، لالہ عبیدالله، مشرف جنجوعہ ، ارشد محمود ، خالد مہر نے اچھے کھیل کا مظاہر ہ پیش کیا اس موقع پر شفیق چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی کے فروغ کیلئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کا کردار قابل تحسین ہے ہمارا مشن ورلڈ کپ کبڈی 2014ء جیتنا ہے جس کے لئے تمام کھلاڑی ٹریننگ میں بھر پور تیاری کر رہے ہیں اکمل شہزاد ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے جس کا فائدہ کبڈی کو ہوگا اور آئندہ ورلڈ کپ میں ہمارے پاس مضبوط سکواڈ ہوگا ۔

وقت اشاعت : 25/09/2014 - 20:08:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :